کوویڈ ۱۹ سے ہم میں سے کسی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ وہ بچے، بڑے، بزرگ سب ہو سکتے ہیں۔ تاہم ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق بوڑھے افراد اور کسی بھی عمر کے بیمار افراد کو کورونا سے بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

CDC کے مطابق درج ذیل افراد کوویڈ ۱۹ سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں:

  • 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد
  • درج ذیل مسائل کا سامنا کرنے والے افراد
  • Does not babble by 12 months
  • No gestures such as pointing, showing, reaching or waving by 12 months
  • No expressive vocabulary by 16 months
  • No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months
  • پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار افراد یا درمیانی سے شدید نوعیت کے دمے کے مریض
  • دل کے مریض
  • کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد
  • بہت زیادہ موٹاپے کا شکار افراد
  • شوگر کے مریض
  • ڈائلسس کروانے والے گردوں کے مریض
  • جگر کے مریض
  • Does not respond to name by 12 months

تاہم یہ دہرانا ضروری ہے کہ اگرچہ ان لوگوں کو شدت سے علامات کے ظاہر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، دنیا بھر میں ایسی اموات بھی سامنے آئی ہیں جن میں جوان اور صحت مند لوگوں میں علامات تب تک ظاہر نہیں ہوئیں جب تک بہت دیر نہیں ہوگئی۔ چوںکہ یہ سماج میں کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے اور پاکستان میں ایسا ہو بھی رہا ہے، ہم سب کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں احتیاط کرنی ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت خطرے کو کم کرنے کے لیے گھروں میں رہنے اور معاشرتی فاصلہ رکھنے پر زور دیتا ہے۔ اپنے ہاتھ دھوئیں اورچہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ کوویڈ ۱۹ سے بچنے کے لیے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree