کوویڈ ۱۹ ایک بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے جو متاثرہ شخص کے سانس کے نظام پر حملہ کرتا ہے۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس بہت سے آسان اور مؤثر طریقے ہیں جن سے ہم وائرس کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں اور نقصان کو کم سے کم رکھ سکتے ہیں۔

ذاتی صفائی کا خیال رکھنا

وائرس سے محفوظ رہنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ذاتی صفائی کا خیال رکھا جائے

  • اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھوئیں۔ اپنے ہتھیلیوں، ہاتھ کی پشت، انگلیوں اور انگوٹھے کے درمیان کی جگہ اور ناخنوں کے نیچے اچھی طرح صابن لگائیں۔
  • اپنے چہرے،ناک اور منہ کو بالکل ہاتھ نہ لگائیں۔ وائرس آپ کے جسم میں انہی جگہوں سے داخل ہوتا ہے۔
  • چھینک اور کھانسی کے لیےہاتھ یا کپڑوں کی جگہ اپنا بازو یا ٹشو پیپر منہ کے آگے رکھیں۔
  • اگر کوئی بیمار ہے یا سفر کر کے آیا ہے تو اپنے برتن اس سے علیحدہ رکھیں۔
  • No expressive vocabulary by 16 months
  • No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months
Image
Image

اپنے گھر کو محفوظ رکھنا

  • کاؤنٹر اور مختلف سطحیں صاف کرنے کے لیے جراثیم کش کیمیکل اور سپرے استعمال کریں۔ سخت جگہوں پر وائرس چند گھنٹے سے لے کر چند دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اپنے لیپ ٹاپ، موبائل اور زیادہ چھوئےجانے والی تمام الیکٹرانک مصنوعات کو بھی ایسے ہی صاف کریں۔
  • پھلوں اور سبزیوں کو صاف کرنے کے لیے انھیں خوردنی ہائیڈروجن پرآکسائڈ اور سفید سرکہ کے آمیزے میں رکھ دیں اور نکال کر خشک ہونے دیں۔
  • گھر پہ کھانا ہر حال میں بہتر ہے لیکن اگر آپ کسی ہوٹل سے کچھ منگوائیں تو یہ احتیاط کریں کہ آپ کے اور ڈیلوری والے کے درمیان کوئی جسمانی رابطہ نہ ہو۔ پیسوں کے لین دین کے بعد بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں اور ڈبہ کھولنے سے پہلے اسے جراثیم کش کیمیکل سے صاف کریں۔
  • گھر پر کسی بیمار نظر آنے والے کو نہ بلائیں اور یہ خیال رکھیں ک گھر کے کمزور، بوڑھے اور بیمار افراد زیادہ سے زیادہ گھر رہیں۔
  • گھر پر ابتدائی طبی امداد کا سامان رکھیں تاکہ معمولی مسائل کے لیے ہسپتال نہ جانا پڑے۔ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی ایک ہی بار لے کر گھر پہ رکھ لیں۔
  • No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months

عوامی مقامات

آپ نے خبروں میں سنا ہوگا کہ معاشرتی فاصلہ رکھنا وائرس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ ممکن ہو، معاشرتی فاصلہ رکھنا چاہیے۔ باہر جانے پر بہر حال مکمل پابندی بھی نہیں۔ آپ کو سودا لینے یا طبی امداد لینے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ بہت ضروری کام سے ہی باہر جائیں۔

دوسروں سے کم از کم ایک میٹر دور رہیں، ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں، فاصلے سے سلام کریں اور اگر ماسک اور دستانے میسر ہوں تو ضرور پہنیں۔ اگرچہ یہ وائرس جانوروں سے نہیں پھیلتا، پھر بھی گوشت کی منڈیوں سے دور رہیں اور اپنی خوراک میں گوشت کا استعمال کم رکھیں۔

اگر کوئی بیمار ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بیمار ہو جائے تو اسے فوراً دوسروں سے الگ کر دیں اور ان کے لیے علیحدہ برتن استعمال کریں۔ زائد کمرہ ہو تو انھیں اس میں رکھیں لیکن اگر جگہ محدود ہو تو ان کے لیے الگ جگہ بنا دیں جہاں کوئی اور نہ جائے اور "کیا میں کوویڈ ۱۹ کا شکار ہوں؟" والا سیکشن پڑھیں۔

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree