سندهي سرائیکی پښتو English
2
 Advanced issues found
 

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں اپنے ارد گرد سے باخبر رہنا بے حد ضروری ہے۔ ممکن ہے ہم طب یا حیاتیات سے آشنا نہ ہوں لیکن آج کل کچھ بنیادی اصطلاحات کی سمجھ ہونا ضروری ہے تاکہ آپ، آپ کے اہلِ خانہ اور دوسرے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

وائرس

ایک ایسا جاندار ہے جو ایک شخص کے خلیوں (cells)کو اپنی کاپیاں بنانے کے لیے استعمال کر تا ہے جس سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔ وائرس ہوا میں کھانسی، چھینک اور جسمانی رابطے سے پھیلتے ہیں۔ یہ اشیاء اور سطحوں سے بھی پھیلتے ہیں۔ وائرس سے پھیلنے والی عام بیماریوں میں نزلہ، خسرہ اور پولیو شامل ہیں۔

پینڈیمک (pandemic)

ایسی وبا جو ایک پورے ملک، براعظم یا ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے، پینڈیمک کہلاتی ہے۔ کچھ ہی عرصہ پہلے سوائن فلو نامی ایک پینڈیمک نے دنیا کے زیادہ تر ممالک کو متاثر کیا تھا ۔

کورونا وائرس

کورونا وائرس کا تعلق وائرل امراض ہی کے ایک خاندان سے ہے۔ کورونا وائرس کی مختلف اقسام ہیں۔ کچھ سے معمولی سردی لگ جاتی ہے۔ کچھ سے بہت زیادہ پھیلنے والی بیماریاں جیسے SARS اورMERS بھی پیدا ہوتی ہیں جن سےہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

ناول کورونا وائرس کا مطلب ہے ایک نیا کورونا وائرس۔ آج کل ساری دنیا چین کی سمندری منڈیوں سے پھیلنے والے ایک ناول کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے۔ اسے کوویڈ ۱۹ کہا جا رہاہے۔

ویکسین

1
 Advanced issue found
😐
 

ایک ویکسین کسی وائرس سے پھیلنے والی انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتی ہے۔ وائرس کا واحد مستقل حل ویکسین ہی ہے۔ ویکسین سے جسم کو پولیو، خسرہ اور کورونا جیسے وائرسوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت مل جاتی ہے۔

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree