عمومی سوالات
اس کی ویکسین کب تیار ہوگی؟
فلحال اایسی کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے جو کورونا وائرس سے ہمیں تحفظ فراہم کر سکے۔ اس کے اوپر کام تیزی سے جاری ہے اور اس وقت 20 سے زائد ویکسین تیاری کے مراحل میں ہیں۔ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 2 ممکنہ ویکسین کے اثرات دیکھنے کے لیے نیولوں پر تجربات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ محققین کو امید ہے کہ اپریل کے اختتام تک یہ ویکسین انسانی تجربات کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ اس طرح کے تجربات عام حالات میں اتنی تیزی سے نہیں کیے جاتے جتنی تیزی سے ابھی ہو رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ ویکسین بنانے کے نئے طریقے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ ویکسین بنانے کا عمل بغیر کسی مشکل کے آسانی سے تہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر یہ، یا کوئی بھی اور تجربہ کامیاب ہوتا ہے، تب بھی کمپنیوں کو اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے میں 2021 تک کے نصف سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ اگر کوئی ویکسین تیار کرلی جاتی ہے تو ابتدائی مراحل میں اس کی فراہمی محدود ہوگی، لہٰذا اس کو ترجیح دینا ضروری ہوگا۔ https://www.bbc.com/news/health-51665497: حوالہ
متعلقہ سوالات
کیا جوان لوگ باہر نکل سکتے ہیں اور کام پر جا سکتے ہیں؟
کیا اینٹی بائیوٹک کویڈ-۱۹ کے علاج یا روک تھام کے لیے موژہیں؟
میرے بچے کو کویڈ-۱۹ سے بیمار ہو جانے کا کتنا خطرہ ہے؟
اس بحران کے وقت میں پاکستانی دوسرے پاکستانیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟