What is Autism?
Autism, or autism spectrum disorder (ASD), refers to a broad range of conditions characterized by challenges with social skills, repetitive behaviors, speech and nonverbal communication. According to the Centers for Disease Control, autism affects an estimated 1 in 59 children in the United States today.
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے کم سے کم نکلیں۔ بدقسمتی سے اس کا مطلب یہ ہے کہ اشد ضرورتوں کے علاوہ تمام کاروبار اور کام کی جگہوں کو بند رکھا جائے۔ ضروری کام (مثلاً کریانہ سٹور، بینک، پٹرول پمپ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے) بہر حال کھلے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ انھیں باہر جانا ہوتا ہے، دوسرے لوگوں سے میل جول رکھنا پڑتا ہے اور اکٹھے بھی رہنا پڑتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آپ کو، اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو اور جن کی خدمت پر ہمیں تعینات کیا گیا ہے، ان سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔
مالکان اور ملازمین سب کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا چاہیے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کام کے دوران ان پر عمل درآمد ہوتا رہے۔
- صرف انتہائی ضروری سٹاف کو دفتر بلایا جانا چاہیے۔ باقی سب لوگوں کو اپنے گھر پر رہنا چاہیے۔ اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ اور کمپنیاں زیادہ عقل مندی سے کام کریں تاکہ کم سے کم لوگوں آنا پڑے۔
- اگر آپ کی نوکری کرسی پر بیٹھ کر کام کرنے والی ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ دو افراد کی کرسیوں میں کم از کم چار فٹ کا فاصلہ ہے۔
- تمام ملازمین کو ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کیے جانے چاہئیں۔ جہاں کلائنٹ یا کسٹمر آئیں، وہاں بھی ہینڈسینی ٹائزر موجود ہونے چاہئیں۔
- تمام ملازمین اور کسٹمرز کو ہاتھ دھونے کی جگہ مہیا کی جانی چاہیے اور چیزوں کا تبادلہ روکنے کے لیے خصوصی احتیاط کی جانی چاہیے۔
- کسٹمرز کے ساتھ کام کرنے والے تمام ملازمین کو فیس ماسک اور دستانے مہیا کیے جانے چاہئیں۔
- ایک وقت میں محدود اور حفاظتی سامان (ماسک وغیرہ)پہننے والے کسٹمرز کو ہی سٹوروں میں داخلے کی اجازت ہونی چاہیے اور ان میں بھی کم از کم چار فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔
- اس بارے میں آگہی حاصل کرتے رہیں کہ آپ کے شہر کے کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان علاقوں سے آنے والے افراد کو اس وقت تک گھر رہنے کا کہیں جب تک صورت حال بہتر نہ ہو جائے۔ انھیں ٹیسٹ کروانے کا مشورہ بھی دیں۔
- اگر کسی کی طبیعت ٹھیک نہ ہو تو اسے فوراً گھر بھیج کر اس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے اور ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش آنے پر ہی اسے دوبارہ کام پہ بلانا چاہیے۔
ان ہدایات پر بڑے غور سے عمل کروایا جانا چاہیے اور دفتر کے اندر یا باہر کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مصیبت کے دنوں میں ضروری کاموں کا جاری رہنا بہت اہم ہے کیوں کہ اس سے لگوں کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوتی رہتی ہیں اور ملک کی معیشت کو سہارا ملا رہتا ہے۔