عمومی سوالات
اس وبا کے پھوٹنے کا معیشت پر کیا اثر ہو گا؟
کرونا وائرس لاک ڈاون اور کاروباروں کے بند ہونے نے ہمارےملک کی معیثت کو منفی انداز میں متاثر کیا ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جو مٰعیشت کا بڑا نقصان نہیں اٹھا سکتی۔آبادی کی بڑی تعداد غربت کی سطح کے قریب یا نیچے زندگی گزارتی ہے۔ حکومت معیشت کے لیے بہت فکرمند ہے اور لاک ڈاون کے دوران اور اس کے بعد معیثت کو محکم رکھنے کرنے کے لیےمختلف منصوبوں کو نافذ کیا گیا ہے۔ خبروں سے آگاہ رہنا اور معیشی صورت حال کے بارے میں حکومت کی ہدایات سنتے رہنا نہایت ضروری ہے۔ پاکستانیو ں کے لیے معیشت اور نوکریوں کے بڑے نقصانات سے بچنےکا بہترین طریقہ گورنمنٹ کی ہدایات پر فوری چل کر وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے تاکہ کاروبار کھل سکیں اور لوگ جتنا جلدی ہو سکے اپنی نوکریو ں پر جانا شروع کر سکیں۔
متعلقہ سوالات
کیا پاکستان کو بھی اٹلی اور چائینہ جتنا ہی خطرہ ہے؟
کیا کرونا وائرس سفر نہ کرنے والوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟