عمومی سوالات
کیا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا کے واپس آنے کا احتمال ہے؟
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کامیابی سے روکنے کے بعد اس کے دوبارہ پھیلنے کا انحصار اس بات پہ ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کی کس طرح جانچ پڑتال کرتا ہے اور انہیں کیسے سنبھالتا ہے۔ ُوہان سے 76 دن کا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی چین میں ابھی تک اسکے دوبارہ پھیلاؤ کی رفتار بہت کم ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ چین نے باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد کو محدود کر رکھا ہے۔ ہانگ کانگ، سنگاپور،اور تائیوان بھی اسی پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔ اگر پاکستان بھی اسی نقشِ قدم پر چلے تو وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔ https://www.gatesnotes.com/Health/A-coronavirus-AMA: حوالہ
متعلقہ سوالات
اس وبا کے پھوٹنے کا معیشت پر کیا اثر ہو گا؟
کیا سب کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہے؟